میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات کے دو مقدمات میں انمول عرف پنکی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد، گواہ طلب

منشیات کے دو مقدمات میں انمول عرف پنکی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد، گواہ طلب

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر کو طلب کرلیا

 

کراچی کی صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں قائم صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نمبر 2 میں انمول عرف پنکی، محمد عباد اور عزیر الرحمان کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، اسی عدالت میں انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات کے ایک دوسرے مقدمے کی بھی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا، تاہم اس مقدمے میں استغاثہ کے گواہ پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے دوسرے مقدمے کی سماعت بھی 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے میں ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں