میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے

پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بننے کا اعزاز حاصل کرے گا، جو ملک کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہوگا،میڈیا سے گفتگو

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر حسن اقبال پہلے پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کی روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ ایٔرپورٹ پر خلائی کمپنی کے نائب صدر یانگ یونلی اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بننے کا اعزاز حاصل کرے گا، جو ملک کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہوگا۔ وفاقی وزیر کے مطابق دو پاکستانی خلا نورد چین میں اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں، جن میں سے ایک کا حتمی انتخاب خلائی پرواز سے قبل کیا جائے گا۔ احسن اقبال کل (پیر کو)خلائی مشن کے مرکز کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دونوں پاکستانی امیدواروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ انہوں نے اس تاریخی مشن کو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں اور سائنسی ترقی کے نئے امکانات کا ذریعہ قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں