میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، حیدر آباد میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیاں

سندھ بلڈنگ، حیدر آباد میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیاں

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ساجد قائم خانی کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی سے اضافہ

کھمبوں والی ٹیڑھی میڑھی سڑک کے بعد مین آٹو بھان روڈ پر نیا تنازع

حیدرآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کی مبینہ ناقص نگرانی کے باعث تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ایک بار پھر سنگین سوالات کی زد میں آگیا۔ شہر میں کھمبوں والی ٹیڑھی میڑھی سڑک کے تنازع کے بعد اب مین آٹو بھان روڈ پر پلاٹ نمبر 221-Aمیں مبینہ طور پر اضافی اراضی پر تعمیرات شروع ہونے کا معاملہ شہری حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ پلاٹ کا رقبہ 1000مربع گز بتایا جاتا ہے ، تاہم الزام ہے کہ 500مربع گز سے زائد اضافی اراضی پر بھی تعمیرات کی جا رہی ہیں، جبکہ رہائشی پلاٹ کی کمرشل حیثیت سے متعلق بھی اہم سوالات اٹھ رہے ہیں۔دوسری جانب لطیف آباد یونٹ 2، 5، 7، 10 اور 11میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات، منظور شدہ نقشوں سے تجاوز، اضافی منزلوں کی تعمیر اور رہائشی پلاٹس کی کمرشلائزیشن سے متعلق شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

شہری حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے حیدرآباد ساجد قائم خانی کی نگرانی میں ہونے والے تعمیراتی معاملات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔سوال یہ ہے کہ مین آٹو بھان روڈ جیسے اہم تجارتی علاقے میں مبینہ طور پر اضافی اراضی پر تعمیرات کس قانون اور کس اجازت نامے کے تحت شروع ہوئیں؟ متعلقہ فیلڈ افسران اور بلڈنگ انسپکٹرز نے اب تک کارروائی کیوں نہیں کی؟

اگر تعمیرات قواعد کے مطابق ہیں تو منظور شدہ نقشے اور اراضی کا ریکارڈ منظرعام پر کیوں نہیں لایا جاتا؟شہری حلقوں نے میئر حیدرآباد کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ شہر میں تعمیراتی بے ضابطگیوں کی شکایات کے باوجود بلدیاتی انتظامیہ حرکت میں کیوں نہیں آ رہی؟

وزیراعلیٰ سندھ، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اور چیئرمین اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پلاٹ نمبر 221-A سمیت لطیف آباد کے تمام متنازع تعمیراتی منصوبوں کا ریکارڈ، منظور شدہ نقشے ، ملکیتی دستاویزات اور کمرشلائزیشن کی اجازتوں کی جانچ پڑتال کرائی جائے ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد قائم خانی سمیت متعلقہ افسران کے کردار کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں