میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس اور بجلی میں موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری، نیا طریقہ کار تیار

گیس اور بجلی میں موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری، نیا طریقہ کار تیار

جرات ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بجلی، گیس صارفین کو سبسڈی دینے کیلئے پاور ڈویژن ،وزارت پیٹرولیم نے نئی اکنامک سوشل رجسٹری تیار کر لی

نئے نظام پر عملدرآمد کا فیصلہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی،عملدرآمد سے پہلے ٹیسٹ رن کیا جائیگا

 

بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کے لئے پاور ڈویژن اور وزارت پیٹرولیم نے نئی اکنامک سوشل رجسٹری تیار کر لی، سبسڈی کے نئے نظام پر عملدرآمد کا فیصلہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی، نئے سبسڈی نظام پر عملدرآمد سے پہلے ٹیسٹ رن کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے بجلی صارفین کیلئے یکم جنوری جبکہ گیس صارفین کیلئے فروری 2027 سے نیا نظام نافذ کرنے کی شرط رکھی ہے تاہم حکومت موجودہ سبسڈی کا طریقہ کار 30 جون 2027 تک برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ریلیف مزید 6 ماہ جاری رکھنے کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھایا جائے گا، حکومت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی میں 6 ماہ توسیع دینے کیلیے کوشاں ہے۔

آئی ایم ایف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کی سبسڈی یکم جنوری 2027 سے ختم کرنے کا ہدف دے رکھا تھا، حکومتی کوشش کامیاب ہوئی تو 200 یونٹ تک بجلی پر سبسڈی یکم جولائی 2027سے ختم ہوگی۔ آئی ایم ایف نے بجلی سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ مستحقین تک محدود کرنے کا ہدف دیا ہے، آئی ایم ایف کی گیس کے کم استعمال پر سبسڈی بھی بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ مستحقین تک محدود کرنے کی شرط رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں