میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز سامنے آ گئے، وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ

افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز سامنے آ گئے، وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ

جرات ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان میں 2 ماہ کے دوران سامنے آنے والے 40 سے 50 فیصد پولیو کیسز کا تعلق افغانستان سے نکلا

 

افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ ہوا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں 2 ماہ کے دوران سامنے آنے والے 40 سے 50 فیصد پولیو کیسز کا تعلق افغانستان سے نکلا ہے۔

پاکستان سے بے دخل افغان شہریوں کی غیر قانونی راستوں سے پاکستان واپسی کو پولیو کے پھیلاؤ کا بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان میں رواں سال پولیو کے 9 اور افغانستان میں 50 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ضلع خیبر میں رپورٹ ہونے والے تینوں پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے ثابت ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔افغانستان سے تعلق رکھنے والا پولیو وائرس کراچی، جامشورو، راولپنڈی اور ملتان تک پہنچ گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں