ایلون مسک سیاست اور ٹیکنالوجی کے بعد اب ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
شیئر کریں
ایلون مسک نے تفریحی کمپنی اسکائی ڈانس میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے
دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے سیاست اور ٹیکنالوجی کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جمانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے تفریحی کمپنی اسکائی ڈانس میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے بعد ہالی ووڈ میں ان کے بڑھتے اثرورسوخ پر بحث چھڑ گئی ہے۔
ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ویڈیو ٹیکنالوجی گروک امیجن کے ذریعے یونانی داستان دی اوڈیسی پر سات منٹ کی فلم بھی تیار کی گئی ہے، جس کے معیار پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔ماہرین کے مطابق ایلون مسک کی ہالی ووڈ میں دلچسپی کے پیچھے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں دکھانے، منافع کمانے اور ثقافتی اثرورسوخ بڑھانے جیسے مقاصد ہو سکتے ہیں۔


