میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے ممبئی کی پہلی ڈاک پرواز کو 94 سال مکمل

کراچی سے ممبئی کی پہلی ڈاک پرواز کو 94 سال مکمل

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

جے آر ڈی ٹاٹا نے 15 اکتوبر 1932ئ کو ڈرگ روڈ ایروڈروم سے اڑان بھری، تاریخی پرواز نے ٹاٹا ایئر سروسز کی بنیاد رکھی

 

برصغیر میں شہری ہوا بازی کی تاریخ کے اہم سنگ میل، کراچی سے ممبئی کی پہلی ڈاک پرواز کو 94 سال مکمل ہوگئے۔ 15 اکتوبر 1932ء کو ہندوستان کے پہلے لائسنس یافتہ پائلٹ جے آر ڈی ٹاٹا نے کراچی کے ڈرگ روڈ ایروڈروم سے ایک چھوٹے سنگل انجن طیارے میں پرواز کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

اس پرواز میں مسافروں کے بجائے برطانیہ کی امپیریل ایئرویز کے ذریعے لندن سے کراچی پہنچنے والی تقریباً 25 کلوگرام ڈاک لے جائی گئی تھی، جس پر چار آنے کا ٹکٹ لگا تھا۔ جے آر ڈی ٹاٹا نے ڈی ہیولینڈ پس موتھ طیارے میں کراچی سے ممبئی کے جوہو ایئرپورٹ تک سفر کیا، جبکہ راستے میں احمد آباد میں ایندھن بھرنے کے لیے قیام کیا گیا۔

تاریخی ریکارڈ کے مطابق اس دور میں طیارے میں ریڈیو اور جدید رہنمائی کا نظام موجود نہیں تھا۔ احمد آباد میں ایندھن کے ڈبے بیل گاڑی کے ذریعے طیارے تک پہنچائے گئے تھے۔ یہ پرواز ٹاٹا ایئر سروسز کے آغاز کا سبب بنی، جو بعد میں ٹاٹا ایئرلائنز اور پھر 1946ء میں ایئر انڈیا کے نام سے معروف ہوئی۔

ایئر انڈیا نے 1948ء میں لندن کے لیے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز بھی شروع کی۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، اپنے پہلے سال میں اس فضائی سروس نے تقریباً 2 لاکھ 57 ہزار کلومیٹر سفر کیا، 155 مسافروں کو منزل تک پہنچایا اور 10 ٹن سے زائد ڈاک منتقل کی۔15 اکتوبر 1932ئ کی یہ پرواز برصغیر میں فضائی رابطوں کے فروغ کی بنیاد بنی اور خطے کی شہری ہوا بازی کی تاریخ میں ایک اہم مقام حاصل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں