میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گندم، سیب اور گاجروں سمیت غذاؤں میں غذائیت 50 فیصد تک کم ہونے کا انکشاف

گندم، سیب اور گاجروں سمیت غذاؤں میں غذائیت 50 فیصد تک کم ہونے کا انکشاف

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

60 سال پہلے جتنی غذائیت کے حصول کے لیے پھل اور سبزیاں دوگنی مقدار میں کھانا پڑ سکتی ہیں، ماہرین

مٹی کے معیار میں گراوٹ سے معدنی اجزا متاثر

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گندم، سیب، گاجر، مٹر اور دیگر غذاؤں میں اہم غذائی اجزا کی مقدار 1960ء کی دہائی کے مقابلے میں 20 سے 50 فیصد تک کم ہوچکی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ مٹی کے معیار میں گراوٹ کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈیپ سائنس وینچرز کے محققین کی تحقیق کے مطابق موجودہ دور میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور تانبے جیسی ضروری معدنیات کی اتنی ہی مقدار حاصل کرنے کے لیے تقریباً 60 سال پہلے کے مقابلے میں دوگنی مقدار میں پھل اور سبزیاں کھانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غذائی اجزا میں کمی کا رجحان صرف پھلوں اور سبزیوں تک محدود نہیں، بلکہ اناج اور ڈبل روٹی سمیت متعدد بنیادی غذاؤں میں بھی اہم معدنیات کی مقدار متاثر ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مٹی کے معیار میں تبدیلی اور فصلوں کی غذائی ساخت میں کمی انسانی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔تحقیق میں برطانیہ کے حوالے سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ فصلوں میں غذائی اجزا کی کمی اور وزن گھٹانے والی ادویات، خصوصاً اوزیمپک اور مونجارو کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث کام کرنے کی عمر کے افراد میں ضروری وٹامنز اور معدنیات کی کمی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورت حال غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جبکہ زرعی زمین کی زرخیزی اور مٹی کے معیار کو بہتر بنانا بھی غذائی تحفظ کے لیے اہم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں