میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن میں پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب

لندن میں پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

حلقے کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، میرے ووٹر امید کی طرف دیکھ رہے ہیں، گفتگو

………………….

لندن میں پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب ہوگئیں، ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کی ساگل عبدی ولی 12 ہزار 292 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔42 سالہ عبدی ولی صومالیہ نژاد ہیں، کامیابی پر انہوں نے کہا کہ حلقے کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، حلقے کے عوام امید کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی نشست سابق وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفی کے سبب خالی ہوئی تھی۔ دوسرے نمبر پر گرین، تیسرے پر کنزرویٹیو اور چوتھے پر ریفارم یوکے کے امیدوار آئے۔شکست کھانے والے گرین پارٹی کے لیڈر زیک پولانسکی کی قیادت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں