میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتجاج،دھرنے ختم کریں، ہمارے دروازے کھلے ہیں، وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

احتجاج،دھرنے ختم کریں، ہمارے دروازے کھلے ہیں، وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

جرات ڈیسک
منگل, ۶ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈھائی سال کی محنت سے ملک کو مستحکم کیا ہے، احتجاجی سیاست کا براہ راست نشانہ ملکی معیشت ہے، شہباز شریف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط دعوت دے دی۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مارچ اور دھرنوں کے خاتمے کے بعد ہی بات چیت کا عمل ممکن ہو سکے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈھائی سال کی انتھک محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں ملکی معیشت کو مستحکم کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑی مشکل سے حاصل ہونے والا میکرو اکنامک استحکام قوم کی آواز اور پاکستان کی عظمت کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کی تمام کوششیں بار آور ثابت نہ ہو سکیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک جانب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو دوسری جانب احتجاج کے باعث برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا براہ راست نشانہ ملکی معیشت بنے گی۔ وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیا ترقی کے پہیے کو دوبارہ جام کرنا ملک دشمنی نہیں ہے؟ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی عالمی ساکھ کو داؤ پر لگانے سے گریز کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں