میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ کے خلاف علاقہ مکین متحرک، عدالتی احکامات کے نفاذ کا مطالبہ

برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ کے خلاف علاقہ مکین متحرک، عدالتی احکامات کے نفاذ کا مطالبہ

جرات ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

رہائشیوں کا چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر حکام کو نوٹس، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر دوبارہ تجاوزات کی اجازت نہ دینے کی اپیل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برنس روڈ کے رہائشیوں نے علاقے میں دوبارہ فوڈ اسٹریٹ کے قیام کی مبینہ کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ، میئر کراچی، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ساتھ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برنس روڈ کی سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گلیوں کو دوبارہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جو سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے منافی ہیں۔

رہائشیوں کا مقف ہے کہ ماضی میں بھی فوڈ اسٹریٹ کے باعث ٹریفک کی روانی، پارکنگ، صفائی اور روزمرہ زندگی کے متعدد مسائل پیدا ہوئے تھے۔عوام کی جانب سے اپنے وکلا کے ذریعے متعلقہ حکام کو ارسال کردہ نوٹسز میں پٹیشن نمبر 1029/2021 اور پٹیشن نمبر D-1093/2021 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتوں نے برنس روڈ کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے واضح احکامات جاری کیے تھے، جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر اور فوڈ اسٹریٹ سے وابستہ حلقے دوبارہ اس منصوبے کو فعال کرنے کے لیے اعلی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ برنس روڈ کے عوام کسی بھی ایسی سرگرمی کی مخالفت کریں گے جس کے نتیجے میں سڑکوں، فٹ پاتھوں یا گلیوں پر تجاوزات قائم ہوں یا ٹریفک کی روانی متاثر ہو۔بیان میں وزیراعلی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ کے نام پر کسی بھی قسم کی تجاوزات یا سڑکوں کی بندش کی اجازت نہ دی جائے۔

رہائشیوں نے مقف اختیار کیا کہ شہر میں پہلے ہی مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک انتظامات کے باعث شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لہذا مزید رکاوٹیں پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ عدالتی احکامات اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں