میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت، اپوزیشن مذاکرات، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی جاری رکھنے کا اعلان

حکومت، اپوزیشن مذاکرات، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی جاری رکھنے کا اعلان

جرات ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

انصاف مکمل ختم ہو چکا ہے، ہمیں بانی تحریکِ انصاف سے ملاقات اور مشاورت چاہیے، سلمان اکرم راجہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات حکومت کی خواہش پر شروع ہوئے ہیں، لانگ مارچ ضرور ہو گا اور مذاکرات کے ساتھ ساتھ جاری رہے گا،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے، نمازِ جمعہ سے قبل پہلا سیشن ہوا جبکہ نماز کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔

اپوزیشن رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں انصاف کی بات کروں گا، انصاف مکمل ختم ہو چکا ہے، ہمیں بانی تحریکِ انصاف سے ملاقات اور مشاورت چاہیے، ملاقات ہوئی تو معاملہ آگے بڑھے گا، ورنہ صورتِ حال جوں کی توں رہے گی، بانی تحریکِ انصاف کی رہائی اور انصاف چاہتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی تحریکِ انصاف سے ملاقات اس لیے ضروری ہے تاکہ ان سے مشاورت کر کے مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بانی سے ملاقات کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے معاملے پر بھی بات ہو گی، بانی سے ملاقات سب سے اہم ہے اور سب سے پہلے اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ شروع سے ملاقات اور مذاکرات کا حامی ہوں، سیاسی معاملات کو محاذ آرائی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی ادارے کے ساتھ تصادم یا لڑائی ہو۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اچکزئی صاحب کی ملاقات کا معاملہ مذاکرات میں رکھا جائے گا، بانی سے ملاقات کے بغیر معاملات حل نہیں ہو سکتے،

مذاکرات کے حوالے سے کچھ شرائط طے ہونی چاہئیں اور مسائل کا آسان ترین حل بانی تحریکِ انصاف سے ملاقات ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں