میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گھروں کے درمیان کمرشل یونٹس، شاہ فیصل ٹاؤن کے مکین پریشان

سندھ بلڈنگ، گھروں کے درمیان کمرشل یونٹس، شاہ فیصل ٹاؤن کے مکین پریشان

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

شمسی سوسائٹی کے پلاٹ C58اور D8پر کمرشل تعمیرات، مکینوں کا ڈی جی سے کارروائی کا مطالبہ

بلڈنگ انسپکٹر کاشف اور عمران رمضان آرائیں پر تعمیراتی ٹھیکیداروں کی سہولت کاری کے الزامات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن میں رہائشی علاقوں کے اندر مبینہ کمرشل سرگرمیوں کے خلاف علاقہ مکینوں
نے متعلقہ اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔شمسی سوسائٹی کے پلاٹ نمبر C58 اور D8 پر قائم کمرشل یونٹس کے باعث مکینوں کو پارکنگ، آمدورفت اور دیگر شہری مسائل کا سامنا ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل استعمال سے علاقے کا ماحول متاثر ہورہا ہے ، اس لیے متعلقہ حکام تعمیرات کے منظور شدہ نقشوں، استعمالِ اراضی اور کمرشل سرگرمیوں کی اجازت سے متعلق ریکارڈ کی جانچ کریں۔دوسری جانب ذرائع نے بلڈنگ انسپکٹر کاشف اور عمران رمضان آرائیں پر تعمیراتی ٹھیکیداروں کو مبینہ خصوصی رعایتیں دینے اور خطیر رقم کے لین دین کے الزامات عائد کیے ہیں۔

تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ نامزد افسران کا مؤقف بھی سامنے نہیں آسکا۔ مؤقف موصول ہونے پر اسے خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔اہل علاقہ نے ڈائریکٹر جنرل وسیم شمشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر معائنہ، متعلقہ ریکارڈ کی جانچ اور قانونی حیثیت واضح کی جائے ، جبکہ خلاف ضابطہ تعمیرات ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
سندھ بلڈنگ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں