میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موبائل ٹاورز میں چوری، توڑ پھوڑ، 16 فیصد سیلولر سائٹس متاثر

موبائل ٹاورز میں چوری، توڑ پھوڑ، 16 فیصد سیلولر سائٹس متاثر

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

11 ماہ کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 200 سے زائد واقعات، پی ٹی اے کی ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت

………………………………………………

ملک بھر میں موبائل ٹاورز پر چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ 11 ماہ کے دوران 9 ہزار 200 سے زائد چوری اور تخریب کاری کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن کے باعث ملک کی 16 فیصد سیلولر سائٹس متاثر ہوئیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق تمام موبائل آپریٹرز کو موبائل ٹاورز پر چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی بروقت ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مقدمات کی مؤثر پیروی اور منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

موبائل ٹاورز اور انٹرنیٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وزارت قانون، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ ٹیلی کام کمپنیوں سے بھی مسائل کے حل کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام سائٹس کے لیے خصوصی بجلی کے ٹاورز اور اسمارٹ گرڈ نظام پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں نیپرا، پاور ڈویڑن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے ٹیلی کام سائٹس کو صنعتی بجلی کے نرخوں پر فراہمی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ٹیلی کام سائٹس پر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے سیکریٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو ایکسپریس فیڈرز اور اسمارٹ ٹرانسفارمرز کے ذریعے موبائل ٹاورز کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں