میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبے بولیں یا انتظامی یونٹ ایم کیو ایم اپنے موقف پر قائم ہے، مصطفی کمال

صوبے بولیں یا انتظامی یونٹ ایم کیو ایم اپنے موقف پر قائم ہے، مصطفی کمال

جرات ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

کراچی سے کشمور تک 80 فیصد لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں،

بھٹو کے بنائے گئے 1973ء کے آئین میں نئے صوبوں کی گنجائش موجود ہے

ایک طرف تیسری جنگ عظیم رکوا رہے ہیں، دوسری طرف کتے کے کاٹنے سے بچے مر رہے ہیں

انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کی افتتاح کے موقع پر گفتگو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی وفاقی گورنمنٹ ڈسپنسری میں قائم ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر میں بین الاقوامی مسافروں کو ویکسینیشن کی سہولت ملے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ مینجاٹیس کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ ٹریولر کے پاس ہونا چاہیے، حج اور عمرہ پہ جانے والوں کے کئے یہ سرٹیفکیٹ ریکوائرڈ ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان کے تمام شناختی کارڈ نمبر میڈیکل ریکارڈ نمبر بن جاییں گے، ویکیسین کی تمام فیس آن لائن ہوگی، ملک بھر کے تمام ایر پورٹ کو منسلک کریں گے۔سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ صوبے بولیں یا انتظامی یونٹ ایم کیو ایم اپنے موقف پر قائم ہے، سندھ میں 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کراچی سے کشمور تک 80 فیصد لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تیسری جنگ عظیم رکوا رہے ہیں اور دوسری طرف کتے کے کاٹنے سے بچے مر رہے ہیں، بھٹو کے بنائے گئے 1973ء کے آئین میں نئے صوبوں کی گنجائش موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں