میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل انتہائی سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل واپس منتقلی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ان کے سیل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے کسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں شفاء انٹر نیشنل اسپتال پہنچانے کی خبریں گردش کرتی رہیں مگر عمران خان کی جیل واپسی  کے بعد وزیر اطلاعات کی طرف سے وضاحت کی گئی کہ عمران خان کا چیک اپ شفا اسپتال میں نہیں ہوا بلکہ کہیں اور ہوا ہے۔

عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی سے قبل آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

شفا انٹرنیشنل اسپتال کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

اسلام آباد پولیس نے شفا اسپتال آنے اور جانے والے راستے ٹریفک کےلیے بند کیے ہوئے تھے۔

شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے،

بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا، 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی،

چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کرنے کی صورت میں بھی خصوصی اقدامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے بانی پی ٹی آئی کو بیرونِ ملک بھیجنے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز میں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست بعض اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں