میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران رجیم چینج میں ناکامی، موساد سربراہ نے 2 سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

ایران رجیم چینج میں ناکامی، موساد سربراہ نے 2 سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

دونوں افسران نے ایک تحریری آپریشنل منصوبہ تیار کیا تھا جس کا مقصد ایران کی اسلامی حکومت کا خاتمہ کرنا تھا،رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ رومن گوفمان نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے ناکام منصوبے سے وابستہ دو انتہائی سینئر افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔

اسرائیلی میڈیا کی مطابق یہ دونوں افسران اس منصوبے کی تیاری اور اس پر عمل درآمد کی حکمت عملی بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ ایک افسر گزشتہ دسمبر سے موساد کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے جبکہ دوسرا ادارے کے ایران ڈویژن کی قیادت کر رہا تھا۔

دونوں افسران نے ایک تحریری آپریشنل منصوبہ تیار کیا تھا جس کا مقصد ایران کی اسلامی حکومت کا خاتمہ کرنا تھا۔ اس منصوبے میں ایران کی نسلی و لسانی اقلیتوں، بالخصوص کرد گروہوں کی مدد سے حکومت مخالف تحریک کو دوبارہ زندہ کرنے اور ملک گیر احتجاج کے ذریعے حکومت گرانے کی حکمت عملی شامل تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی غور کیا تھا اور فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ پر آمادہ کرنے کی کوششوں کے دوران اس کا ذکر کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں