میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی پاسداران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹکام کے مرکز پر حملہ

ایرانی پاسداران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹکام کے مرکز پر حملہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاسداران انقلاب نے امریکی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے جنھیں روک لیا گیا،امریکی فوج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹکام کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمزمیں وارننگ نظر انداز کرنے والے 3 آئل ٹینکرز کو بھی روک دیا گیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔ جنھیں روک لیا گیا ہے۔

امریکی فورسز چوکس اور ہائی الرٹ ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے اردن میں واقع امریکی اڈے کی جانب بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ اردن کی فضاؤں میں دھماکے سنے گئے ،جہاں میزائل دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکا ہے۔ دوسری جانب کویت کی وزراء کونسل نے ایران کی جانب سے ملک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں