میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی، موسلادھار بارشوں کا الرٹ

سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی، موسلادھار بارشوں کا الرٹ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی، وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے،محکمہ موسمیات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سندھ میں مون سون سسٹم فعال ہوگیا ، جس کے باعث کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان موسمی نظاموں کے زیر اثر سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم جزوی سے مکمل ابر آلود اور مرطوب رہ سکتا ہے اس دوران شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی اور پھوار کا بھی امکان ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے اور چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آ ئندہ24گھنٹوں میں گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ اور دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسی طرح 23 جولائی سے 24 جولائی کے دوران گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، مٹیاری، حیدرآباد، بدین، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر کے اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز اور چند علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسی دوران دادو، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤ ں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، تاہم اس موسمی نظام کے باعث صوبے میں جاری گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں