فیفا ورلڈ کپ 2026ء ، ایمبا پے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا
جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سب سے زیادہ 10 گول ، ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی 8 گول اسکور کیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کائلیان ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سب سے زیادہ 10گول کیے جبکہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی 8 گول اسکور کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
فرانسیسی فٹبالر نے فیفا ورلڈ کپ کے پچھلے ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ گول کرنے پر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
کائلیان ایمباپے 2 مرتبہ فیفا کا گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ میں کائلیان ایمباپے نے 8 گول اسکور کر کے فیفا کا پہلا ‘گولڈن بوٹ’ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔


