میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
26 نومبر احتجاج کیس میں، عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں، عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دیدیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے عمر ایوب کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالتی حکم کے مطابق مسلسل طلبی کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق عمر ایوب کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں