نوے فیصد امکان ہے مجتبیٰ خامنہ ای زندہ نہیں ہیں، ٹرمپ
جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
ایران کے تمام رہنما مارے جا چکے، ایران کی بحریہ، فضائیہ، اینٹی ایئر کرافٹس سب ختم ہو گئے، انٹرویو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ 90 فیصد امکان ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ نہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید تنزلی کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، اینٹی ایئر کرافٹس سب ختم ہو گئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے تمام رہنما مارے جا چکے ہیں، ان کے بہترین لیڈر مارے گئے ہیں اور 90 فیصد امکان ہے کہ ان کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای بھی زندہ نہیں ہے۔


