میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل قبضے جاری

سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل قبضے جاری

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

عزیز آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر 522 اور 721 پر قوانین کی خلاف ورزی
علاقہ مکینوں کاڈی جی ایس بی سی اے وسیم شمشاد سے فوری تحقیقات کا مطالبہ

گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد نمبر 2 میں رہائشی پلاٹوں پر مبینہ طور پر کمرشل سرگرمیوں اور خلاف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ روزنامہ جرأت کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پلاٹ نمبر 522اور 721پر منظور شدہ نقشوں اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیراتی کام جاری ہے ، جس پر متعلقہ اداروں کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ پلاٹ رہائشی مقاصد کے لیے مختص ہیں، تاہم ان پر کمرشل نوعیت کی تعمیرات کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف علاقے کا ماسٹر پلان متاثر ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک، پارکنگ اور دیگر شہری مسائل میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کرائی گئیں، لیکن تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس کے باعث تعمیراتی کام بلا روک ٹوک جاری ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وسیم شمشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاٹ نمبر 522 اور 721 پر جاری تعمیرات کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افسران اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور رہائشی علاقوں میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو رہائشی علاقوں کی حیثیت مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سندھ بلڈنگ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں