قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے
شیئر کریں
اللہ تعالی مرحوم امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی پر اپنی رحمت نازل فرمائے،امیری دیوان
قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے شاہی دیوان(امیری دیوان)نے جاری بیان میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتوار کی صبح انتقال کر گئے۔
امیری دیوان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی کے فیصلے اور تقدیر پر کامل ایمان کے ساتھ، امیری دیوان قوم کے عظیم نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے،
اللہ تعالی مرحوم امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔
واضح رہے کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
ان کے دورِ حکومت میں قطر نے معاشی ترقی، سفارتی اثر و رسوخ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی۔
2013 میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے صاحبزادے موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے کر دیا تھا۔


