میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مزید سستا

اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مزید سستا

جرات ڈیسک
پیر, ۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بحال، سپلائی کے خدشات کم ہونے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی

 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ کمی اوپیک پلس کے حالیہ فیصلے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی برآمدات کی بحالی کے بعد سامنے آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار سے متعلق فیصلے اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل معمول پر آنے سے عالمی منڈی میں سپلائی کے حوالے سے خدشات میں نمایاں کمی آئی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا اور نرخ نیچے آ گئے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کو ریلیف مل سکتا ہے، جبکہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں