دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
شیئر کریں
16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل
انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 19 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلی جائے گی،انگلینڈ سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا، رپورٹ
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔
دریں اثناء پاکستان ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی،انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 19 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔انگلینڈ سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔
سعود شکیل کو انگلینڈ سیریز کے لیے 17ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا،سعود شکیل کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔
انگلینڈ سیریز کے لیے پاکستان کا 17 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل(فٹنس سے مشروط)، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔
دریں اثناء چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابراعظم کوکپتان بنانے کی منظوری دی،شان مسعود کی ناقص کپتانی کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کی کمان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس کپتان کے لیے کئی ناموں کی تجویز سامنے آئی تھی۔


