میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تنظیم اسلامی نے جیو نیوز کے عمل کو بدترین گستاخی قرار دے دیا

تنظیم اسلامی نے جیو نیوز کے عمل کو بدترین گستاخی قرار دے دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

نبی کریم ؐاور اہل بیت کے بصری نقوش دکھا نا بد ترین گستاخی ،جیو پر مستقل پابندی عائد کی جائے ، شجاع الدین شیخ
ناموس رسالت پر پندرہ روزہ علامتی پابندی مسترد، جیو کی ’’مذہبی فتنہ انگیز تاریخ‘‘ ہے ،شاہ اویس نورانی

جیو نیوز کے گستاخانہ عمل کے خلاف کسی پاکستانی مذہبی جماعت کا سب سے پہلا رد عمل جمعیت علمائے پاکستان اور تنظیم اسلامی کی جانب سے آگیا ہے ۔ تنظیم اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں ان کے امیر شجاع الدین شیخ کی طرف سے جیو کے عمل کو بدترین گستاخی قرار دیاگیا ہے اور مستقل پابندی کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیو نیوز کا محرم الحرام کے مقدس مہینے میں سفر عشق، کے نام سے پرو گرام نشر کرنا، جس میں نبی کریمﷺ اور اہلِ بیت کے بصری نقوش دکھائے گئے، نہ صرف دینی لحاظ سے بدترین گستاخانہ عمل ہے اور سختی سے منع ہے بلکہ آئین پاکستان کی بھی صریح خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیو جیسے ٹی وی چینل کا سیکولر، لبرل طرز عمل سب پر واضح ہے ۔ جیو نے لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے ۔ اس بے ادبی اور گستاخی پر قانون کو فوری طور پر حرکت میں آکر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے تھی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پیمراکی 15 دن کی عارضی پابندی ناکافی ہے ۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں دینی مقدسات کی ہر نوعیت کی گستاخی کو روکنے کے لیے چو کنار ہیں۔ انہوں نے حکومت،پیمرااور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ جیو نیوز پر بھاری جرمانہ ، لائسنس کی منسوخی اور چھوٹے بڑے تمام ذمہ دار افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کوئی ٹی وی چینل یا سوشل میڈیا پر موجود شر پسند ایسے اندوہناک واقعات کا اعادہ کرنے کی جرأت بھی نہ کر سکے ۔دریں اثناء جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب امیر علامہ خلیل احمد کے علاوہ شاہ اویس نورانی کی جانب سے بھی مذمت آگئی ہے ۔ شاہ اویس نورانی نے تصدیق کی ہے کہ جیو کی ’’مذہبی فتنہ انگیز تاریخ‘‘ ہے ، علامہ خلیل احمد نے اس معاملے کو حضور اکرم ﷺ کی ناموس کا معاملہ قرار دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں