میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات کا اٹھتا طوفان ،شہری پریشان

سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات کا اٹھتا طوفان ،شہری پریشان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ڈیمولیشن ونگ کی کارکردگی صفر،ریحان الائچی ملوث
عزیز آباد نمبر 8کے پلاٹ A-1/25پر دکانیں ،کمرشل یونٹس تعمیر، حکام کی خاموشی

غیر قانونی تعمیرات کے اٹھتے طوفان نے شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث عوامی حلقوں میں ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق عزیز آباد نمبر 8میں واقع محمدی کالونی کے پلاٹ نمبر A1/25 پر مبینہ طور پر دکانیں اور کمرشل یونٹس تعمیر کیے گئے ہیں،تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں اور تعمیرات کے باعث علاقے میں ٹریفک، پارکنگ اور دیگر شہری مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہری حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر تعمیرات قواعد و ضوابط کے خلاف ہیں تو ڈیمولیشن ونگ کی جانب سے کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاٹA1/25 پر ہونے والی تعمیرات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی قسم کی خلاف ورزی ثابت ہو تو قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی اور متعلقہ حکام سے موقف لینے کے لیے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم خبر کی اشاعت تک ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔ مؤقف موصول ہونے کی صورت میں اسے بھی شامل اشاعت کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں