میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معاہدہ نہ ہوا تو جنگ کیلئے تیار ہیں،امریکا کی ایران کو نئی دھمکی

معاہدہ نہ ہوا تو جنگ کیلئے تیار ہیں،امریکا کی ایران کو نئی دھمکی

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ضرورت پڑنے پر امریکہ دوبارہ جنگ کا راستہ اختیار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم ایران کے ساتھ ہماری شرائط پر کوئی بھی ڈیل ایک اچھی ڈیل ثابت ہوگی؛ پیٹ ہیگستھ کی گفتگو
ہمارے اسلحے کے ذخیرے پوری دنیا سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے ہم دوبارہ حملے کرنے کیلئے بہت اچھی جگہ پر ہیں، امریکی وزیرِ دفاع کاسنگاپور میں دفاعی رہنماؤں کے فورم سے خطاب

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران اور امریکی اتحادیوں کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی سخت ترین پالیسیوں کا اعلان کردیا، انہوں نے واضح کیا کہ اگر سفارتی میز پر ایران کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو امریکہ دوبارہ فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ امریکی وزیرِ دفاع نے تہران کے ساتھ جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر جاری مذاکرات ناکام ہو گئے تو ہم ایران پر دوبارہ حملے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ضرورت پڑنے پر امریکہ دوبارہ جنگ کا راستہ اختیار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم ایران کے ساتھ ہماری شرائط پر کوئی بھی ڈیل ایک اچھی ڈیل ثابت ہوگی۔امریکہ کی فوجی طاقت کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ پینٹاگون اس سال دفاعی شعبے پر 1۔5 ٹریلین ڈالر پر محیط ایک بہت بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے، اس بھاری بجٹ کا مقصد امریکی فوج کو دنیا کے ہر میدان میں برتری دلانا ہے، اب مفت کی سیکیورٹی کا دور ختم ہو چکا ہے، امریکہ اب اپنے تمام اتحادی ممالک سے مطالبہ کرے گا کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات کو لازمی طور پر اپنی جی ڈی پی کے 3۔5 فیصد تک بڑھائیں۔انہوں نے کڑی تنبیہ کی کہ جو اتحادی اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے، ان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات میں واضح اور بڑی تبدیلی آئے گی، ہمارے جاپانی اتحادیوں سے ہماری توقعات بہت بلند ہیں، اور خطے کے تحفظ کے لیے ہمیں مل کر اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، امریکی دباؤ کے بعد اب یورپ کے اتحادی بالآخر دفاع کے معاملے میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اپنے بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں، جب کہ تائیوان کو جدید ہتھیاروں کی فروخت کا حتمی فیصلہ خود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں