حجاج کرام کی بڑے شیطان کو رمی اور قربانی
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۷ مئی ۲۰۲۶
شیئر کریں
لاکھوں حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں
سعودی عرب میں لاکھوں حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں۔
حجاج کو شیڈول کے مطابق قافلوں کی صورت میں رمی کے لیے بھیجا جارہا ہے، رمی کے بعد حجاج کرام سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کریں گے۔
سنتِ ابراہیمی کے بعد مرد سر منڈوائیں گے جبکہ خواتین بال کٹوائیں گی۔
سعودی محکمہ شماریات کے مطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
ایکس پر جاری بیان کے مطابق 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرون ملک سے آئے جن کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے، جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج تھے جن میں سعودی شہری اور وہاں رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔
سعودی محکمہ شماریات کے مطابق مرد حجاج کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 396 رہی جبکہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 تھی۔


