ایران سے ڈیل یا بمباری ، چانس ففٹی ففٹی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
شیئر کریں
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری
صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں ، اتوار تک فیصلہ کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے ایگزیوس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں سے ملاقات کرکے معاملہ طے کریں گے، ایران کی تازہ پیشکش سے متعلق آج مذاکرات کاروں سے ملاقات کروں گا۔اتوار تک فیصلہ کریں گے ایران جنگ دوبارہ شروع کرنی ہے یا نہیں۔ ایران کے ساتھ ڈیل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ففٹی ففٹی چانس ہے۔ آج ہی اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ڈیل یا بمباری ، چانس ففٹی ففٹی ہیں، دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا پھر شدید بمباری ۔صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو۔ایرانی قیادت ختم کردی ہے ان کے پاس نہ ایٔرفورس ہے اور نہ نیوی، امریکی فوج طاقتور ترین ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔فیک نیوز چینل جنگ کی غلط خبریں چلا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس ٹروتھ سوشل پر امریکی جھنڈے والا ایران کا نقشہ شیٔر کردیا۔ صدر ٹرمپ کے ایکس ٹروتھ سوشل کے مطابق صدر ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی گئی تصویر میں یونائیٹڈ اسٹیٹ آف مڈل ایسٹ کا کیپشن درج کیا ہے اور یونائیٹڈ اسٹیٹ آف مڈل ایسٹ پر سوالیہ نشان بھی لگا ہوا ہے۔


