میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبریں گمراہ کن قرار

امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبریں گمراہ کن قرار

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ
اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے

وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق دستیاب تفصیلات اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ایسی تمام خبریں بدنیتی پر مبنی ہیں اور مخصوص مفادات رکھنے والے عناصر کے منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی ملک سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی نہیں کی جا رہی، اگر کہیں بے دخلی کے واقعات پیش آتے ہیں تو وہ متعلقہ میزبان ملک کے قوانین کے تحت معمول کے قانونی عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی شہری جو ویزا اور ملازمت سے متعلق شرائط پوری کرتے ہیں، بدستور متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک کا سفر کر رہے ہیں اور بغیر کسی امتیاز کے ورک ویزا بھی حاصل کر رہے ہیں۔بیان میں زور دیا گیا کہ اس کے برعکس پھیلائی جانے والی جھوٹی خبریں اور سوشل میڈیا پوسٹس شرانگیز، من گھڑت اور مخصوص مذموم مقاصد کے لیے تیار کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں