میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ

گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی
اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا

اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی اقدامات سے اس معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے، اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھاتاہم بعد ازاں یونانی حکومت کے ساتھ ہونے والے انتظام کے تحت انہیں براہ راست یونان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی پانیوں میں فلوٹیلا کو روکنے اور اس میں سوار کارکنوں کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا کہ انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ فلوٹیلا میں شامل تمام رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے اور ایسے اقدامات کا نوٹس لیا جائے جو بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی بحریہ کی سپیڈ بوٹس نے سمندر میں گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہازوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں