میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خلائی ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی،پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا

خلائی ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی،پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

چین کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجاگیا، آئی ایس پی آر
وزیراعظم کی مبارکباد، سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش

آئی ایس پی آر کے مطابق سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ’’ای او تھری‘‘ کامیابی سے لانچ کر دیا۔ یہ سیٹلائٹ تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، جسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت خود انحصاری اور تکنیکی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ ای او تھری سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا امیجنگ ڈیٹا شہری منصوبہ بندی کو بہتر بنانے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو مؤثر بنانے، خوراک کے تحفظ اور ماحولیاتی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ یہ سیٹلائٹ ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد بھی فراہم کرے گا، جو مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس تاریخی کامیابی پر سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خلائی شعبے میں چین کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا اور اسے دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا مظہر قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں