میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارا ہدف حزب اللہ کو فوجی یا سیاسی ذرائع سے غیر مسلح کرنا ہے،اسرائیلی وزیردفاع

ہمارا ہدف حزب اللہ کو فوجی یا سیاسی ذرائع سے غیر مسلح کرنا ہے،اسرائیلی وزیردفاع

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہم نے لبنان کی سرحد پر 10 کلومیٹر گہرائی تک ایک سکیورٹی زون قائم کر دیا ہے، کاتز

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے پر عزم ہے، خواہ وہ فوجی ذرائع سے ہو یا سیاسی۔

کاتز نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ہمارا طے کردہ ہدف، جو کہ حزب اللہ کو فوجی یا سیاسی ذرائع سے غیر مسلح کرنا ہے، معرکے کا وہ مقصد تھا اور اب بھی ہے جس کے لیے ہم پرعزم ہیں،

کیونکہ اب امریکہ کے صدر کی براہ راست شرکت اور اس ہدف کے لیے ان کے عزم کے ساتھ ساتھ لبنانی حکومت پر دبا بڑھانے سے ایک بڑی سیاسی تحریک بھی پیدا ہوئی ہے۔

کاتز نے وضاحت کی ہے کہ ایک سکیورٹی زون قائم کر دیا گیا ہے جس پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہے، یہ سرحدی لائن سے 10 کلومیٹر گہرائی تک پہنچتا ہے اور مغرب میں سمندر کے قریب سے مشرق میں جبل الشیخ کے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔

اس کا مقصد حملے کے خطرات کو ختم کرنا اور بستیوں کی طرف براہ راست فائرنگ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ کے خلاف جنگ کے عروج کے دوران لبنان کے اندر موجود ہیں، جبکہ صورتحال منجمد ہے اور دس دنوں کے لیے جنگ بندی ہے۔

اسرائیلی فوج ان تمام علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھے گی جو اس نے فتح کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لبنان کے اندر حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے لیے شروع کی گئی زمینی کارروائی نے ملک بھر میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن یہ ابھی مکمل نہیں ہوئی،

1700 سے زائد دہشت گردوں کو ختم کیا جا چکا ہے، جو کہ دوسری لبنان جنگ کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکیورٹی زون دہشت گردوں اور جنگی ساز و سامان سے پاک ہے اور یہاں اب آبادی بھی نہیں ہے۔

یہ علاقہ دہشت گردانہ بنیادی ڈھانچے سے پاک رہے گا، بشمول لبنان کے سرحدی دیہات میں ان گھروں کی تباہی جو ہر لحاظ سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں تبدیل ہو چکے تھے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ سکیورٹی زون اور دریائے لیطانی کے درمیان کا سکیورٹی علاقہ، جس پر اس وقت ہماری فوج کا فائرنگ کے ذریعے کنٹرول ہے، ابھی تک دہشت گردوں اور جنگی ساز و سامان سے خالی نہیں کرایا گیا۔

یہ معاملہ سیاسی راستے سے یا جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج کی عسکری سرگرمیوں کے تسلسل کے ذریعے انجام پانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوتا ہے، تو لیطانی کے پیچھے اور پورے لبنان میں حزب اللہ کے لانچنگ ایریاز اور طاقت کے مراکز کو نشانہ بنانا، جسے ہم نے شروع کیا تھا اور جس میں بڑی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن وہ اپنے اہداف کے حصول سے پہلے ہی رک گئی ہے، اسے دوبارہ شروع کرنے اور نافذ کرنے کی ضرورت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں