میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد

ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردی ہے۔ جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی۔

اس حوالے سے ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سخت ایرانی کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز کی سابقہ ​​حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے نام پر بحری قزاقی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہرمز کی اسٹریٹجک نگرانی اور انتظامی کنٹرول ایرانی افواج کے ہاتھ میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں