میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے بھارت کو جدید جاسوس ڈرون دینے کی منظوری دیدی

امریکا نے بھارت کو جدید جاسوس ڈرون دینے کی منظوری دیدی

منتظم
هفته, ۲۴ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


بھارت نے 2 ارب ڈالرز کی لاگت سے ڈرونز خریدنے کی درخواست کی تھی
واشنگٹن / نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے جدید جاسوس ڈرونز بھارت کو دینے کی منظوری دیدی نئی دہلی نے 2ارب ڈالرز کی لاگت سے 22 گارڈین ڈرونز خریدنے کی درخواست کی تھیبھارتی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے محکمہ خارجہ نے 22 ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری دینے کے بعد باضابطہ طور پر بھارت کو آگاہ کردیا۔بھارت نے 2ارب ڈالرز کی لاگت سے ڈرونز خریدنے کی درخواست کی تھی ماضی میں اوباما انتظامیہ نے بھارت کو یہ ڈرونز دینے سے انکار کردیا تھا 2016سے اب تک بھارت نے امریکا سے متعدد بار ڈرونز دینے کی درخواست کی تھی امریکی کانگریس اور پینٹاگون نے ڈرونز فروخت کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن امریکی محکمہ خارجہ کو تحفظات تھے محکمہ خارجہ چین بھارت اور پاکستان کشیدگی کی صورتحال میں نئی دہلی کو ڈرونز فروخت کر کے خطے کا اسٹریٹجک توازن خراب نہیں کرنا چاہتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں