میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارش کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،دبئی، شارجہ، ابوظہبی تالاب کا روپ دھار گئے

بارش کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،دبئی، شارجہ، ابوظہبی تالاب کا روپ دھار گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

متحدہ عرب امارات میں طوفانی ہواں کے ساتھ کئی گھنٹے کی بارشوں نے 75 سالہ ریکارڈ توڑدیا۔دبئی کی شاہراہیں اور شاپنگ مالز کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔۔شیخ زید روڈ پرگاڑیاں تیرنے لگیں۔دنیا کامصروف ترین دبئی ایئرپورٹ دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔شارجہ میں طوفانی بارشوں سیانفرا اسٹرکچر شدید متاثر ہوا ۔متحدہ عرب امارات میں سات دہائیوں کی بدترین بارش سے نظام زندگی درہم برہم کیا مرکزی شاہراہوں پر دور تک پانی ہی پانی دکھائی دیا۔گاڑیوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں مرکزی شاہراہوں پر خراب ہوگئیںدبئی۔ شارجہ اور ابوظہبی میں کئی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے شہریوں نے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کیاشدید بارشوں کے باعث دبئی ایئرپورٹ کا رن وے بھی زیر آب آگیا۔۔ دبئی اور شارجہ سے پاکستان کیلئے چھیالیس پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ سیکڑوں بین الااقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔۔ مسافر ایئرپورٹس پر گھنٹوں انتظار پر مجبور ہوگئے۔ کئی پروازوں کو ہنگامی حالت میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر اتارا گیا جہاں کھانے پینے کی سہولیات کم پڑنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں