میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست کا دعویٰ ایران نے مسترد کر دیا

ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست کا دعویٰ ایران نے مسترد کر دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکی صدر کے بیانات سے آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا، مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا انٹرویو

ایران کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی کی درخواست کا دعوی مسترد کر دیاگیا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جنگ بندی کی درخواست سے متعلق امریکی صدر کا بیان غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اب کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا۔اسماعیل بقائی نے مصری اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی غلط حکمتِ عملی اور اشتعال انگیزی کے باعث اس تنازع میں کھنچتا چلا گیا،وہ سفارت کاری اور مذاکرات کو صرف اپنے مطالبات مسلط کرنے یا طاقت کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی عوام اس وقت امریکا کے ساتھ مذاکرات یا سفارت کاری کے لیے تیار نہیں، کیونکہ امریکہ ماضی میں بھی مذاکرات کو اپنے مطالبات منوانے اور طاقت کے استعمال کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔انٹرویو کے دوران اسماعیل بقائی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہبر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند ہیں اور جنگی حالات کے باعث عوامی سطح پر نظر نہیں آ رہے۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول مضبوط ہے ، امریکی صدر کے بیانات سے آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں