میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، ماسٹر پلان میں رد و بدل پر تحقیقات کا دائرہ وسیع

ادارہ ترقیات، ماسٹر پلان میں رد و بدل پر تحقیقات کا دائرہ وسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے شیخ فرید سمیت دیگر افراد پر ماسٹر پلان ڈرائنگز میں تبدیلی کا الزام
کے ڈی اے حکام سے فائلیں، نیا سائٹ پلان، مکمل لے آؤٹ فراہم کرنے کی ہدایت

ماسٹر پلان میں مبینہ رد و بدل اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سندھ کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی نے کے ڈی اے کے پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کو ماسٹر پلان میں مبینہ غیر قانونی رد و بدل کے معاملے پر ایک اور ریمائنڈر نوٹس جاری کردیا ہے ۔اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق گلستانِ جوہر اسکیم 36 کے ماسٹر پلان ڈرائنگز میں مبینہ طور پر غیر قانونی ترمیم، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی تحقیقات کی جاری ہیں۔بھیجے گئے مراسلے کے مطابق درخواست گزار ہادی بخش ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ کودرخواست دی تھی جس پر انکوائری شروع کی گئی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کے ڈی اے کے بعض افسران، بلڈرز اور دیگر افراد نے ملی بھگت سے ماسٹر پلان کی 21ڈرائنگز میں غیر قانونی رد و بدل کیا۔ دستاویز کے مطابق سابق ڈی جی کے ڈی اے کے مبینہ اثر و رسوخ میں پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شیخ فرید سمیت دیگر افراد پر ماسٹر پلان ڈرائنگز میں تبدیلی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔اینٹی کرپشن نے کے ڈی اے حکام سے متعلقہ فائلیں، نوٹنگ شیٹس، پیمنٹ واؤچرز، پرانا اور نیا سائٹ پلان اور بلاکس کا مکمل لے آؤٹ فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ تحقیقات مکمل کی جاسکے واضح رہے کہ ماسٹر پلان میں مبینہ رد و بدل کے اس معاملے کو کراچی میں زمینوں کے بڑے اسکینڈلز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں