میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، ڈھائی ماہ میں 11 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، ڈھائی ماہ میں 11 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہر قائد میں پولیس اقدامات اور سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے باوجود جرائم پر قابو نہ پایا جاسکا، رواں سال کے ابتدائی ڈھائی ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 11 ہزار 525 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اس عرصے میں شہریوں کو 7 ہزار 847 موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا جبکہ 3 ہزار 158 شہریوں سے موبائل فونز چھین لیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی ڈھائی ماہ میں 371گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں، اس کے علاوہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور دیگر واقعات میں 96 افراد کو قتل کردیا گیا۔

دوسری جانب کراچی پولیس بھتہ خوروں کے خلاف بھی موثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، رواں سال اب تک بھتہ خوری کے 52 مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں