میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کے تل ابیب پر شدید حملے، 100 میٹر نیچے سرنگیں لرز گئیں

ایران کے تل ابیب پر شدید حملے، 100 میٹر نیچے سرنگیں لرز گئیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی
لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید حملے، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی لرز گئیں ، جن سے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ہو گئے، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی ہی پھیل گئی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح تک ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی پانچ لہریں بھیجی گئیں۔ایران کے تل ابیب پر شدید حملے کے باعث جہاں ایک طرف 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی لرز گئیں وہیں ان حملوں کے باعث لاکھوں اسرائیلی شہری رات بھر پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور رہے، میزائل حملے کے باعث وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، تمام میزائل فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیے تاہم اس حوالے سے تل ابیب کے حوالے سے جاری سوشل میڈیا پر خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں سے تل ابیب میں تباہی پھیل گئی، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی لرز گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں