میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم اور وفاقی وزراء کے کراچی سے متعلق بیانات، وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا جائے، سندھ حکومت کا پی پی قیادت سے مطالبہ

ایم کیو ایم اور وفاقی وزراء کے کراچی سے متعلق بیانات، وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا جائے، سندھ حکومت کا پی پی قیادت سے مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں اور ایم کیو ایم، وفاقی وزراء کی نفرت انگیز تقاریر اور سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کھل کر سامنے آرہی ہیں، وفاق سے سنجیدگی کے ساتھ وضاحت طلب کرے ،شرجیل میمن
ایک طرف وفاقی حکومت ہر معاملے میں پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے اتحادی اور وفاقی وزراء سندھ اور حکومت کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم اور وفاقی وزرا کے کراچی سے متعلق بیانات پر پاکستان پیپلزپارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاق سے سنجیدگی کے ساتھ وضاحت طلب کرے۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجيل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں اور ایم کیو ایم، وفاقی وزراء کی نفرت انگیز تقاریر اور سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی مہم کے تحت وفاقی وزراء سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس معاملے پر سنجیدگی سے وضاحت طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت ہر معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے اتحادی اور وفاقی وزراء صوبہ سندھ اور سندھ حکومت کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں