میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خانم نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو دلچسپ ڈیل آفر کر دی

علیمہ خانم نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو دلچسپ ڈیل آفر کر دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج کرائیں
بانی کی آنکھ بچانا چاہتے ہیں، بدلے میں ہم عاصم منیر کا نام نہیں لیں گے، ہمشیرہ کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیٔرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو دلچسپ ڈیل آفر کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ یہ عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ اور جو پمز کی رپورٹس ہیں وہ چھپا رہے ہیں؟ عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کریں اور وہاں ذاتی معالج اور فیملی ممبر کی موجودگی میں علاج کروائیں پھر ہی جرم کی معافی مل سکتی ہے، ہم عمران خان کی آنکھ بچانا چاہتے ہیں، بدلے میں ہم عاصم منیر کا نام نہیں لیں گے۔سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نمائندوں کو میں نے تب ہی کہا تھا کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں جب وہ کہہ رہے تھے کہ محسن نقوی نے گارنٹی دی ہے کہ ہم فیملی اور ذاتی معالجین کے ہمراہ عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل منتقل کریں گے اور علاج کروائیں گے، لیکن پھر محسن نقوی جھوٹا ثابت ہوا، اس نظام میں جھوٹ جس قدر غالب آچکا ہے، ہر حق گوئی کرنے والے پر جس طرح جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں اب اس نظام کو ہی ختم ہونا ہوگا، عوام کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا یہ مخلص لوگ ہیں، یہ کیسز اتنے اچھے تیار کرتے ہیں کہ ایک دن کسی عدالت میں نہ کھڑے ہو سکیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اگر کیسز سن لیں تو عمران خان کی رہائی ممکن ہے، عمران خان کے دونوں کیسز اگر آج سن لیے جائیں تو ان کی آج ہی رہائی ممکن ہو سکتی ہے اور ہم ضمانت ملتے ہی عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد لے جائیں گے اور وہاں ان کی آنکھ کا علاج کروائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں