میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خانم عمران کی بیماری کو کیش کرانا چاہتی ہیں،محسن نقوی

علیمہ خانم عمران کی بیماری کو کیش کرانا چاہتی ہیں،محسن نقوی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا پراپیگنڈا کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ
بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، نیوز کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی پراپیگنڈا کیا گیا،علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو کیش کرانا چاہتی ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطے
میں تھے، انہوں نے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ چار،پانچ دن سے کچھ سیاسی چیزیں چل رہی ہیں، بانی کی آنکھوں والے مسئلے پر پروپیگنڈا کیا
گیا، کہا گیا بانی کی 85فیصد بینائی چلی گئی ہے، کسی نے کہا بانی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھا، ہم پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ہم
نے کلیٔر کیا تھا کہ کوئی بھی قیدی ہو آئین وقانون کے مطابق علاج دیں گے، ہم نے کہا تھا ایک اپنے ڈاکٹر کا نام بھی دے دیں، پی ٹی آئی نے کہا ڈاکٹر نہیں خاندان کا ایک فرد کارروائی میں ڈال لیں۔ انہوں نے
کہا کہ دونوں چیزیں ہوگئیں تو کہا گیا بانی کو ایک ہفتے کیلئے اسپتال منتقل کرادیں، ہم نے کہا ڈاکٹرز کی ہدایات پر بانی کو دوہفتے کیلئے بھی اسپتال منتقل کردیں گے، آئی اسپیشلسٹ نے ساڑھے3بجے بانی کاچیک
اپ کیا، ہم نے سرکاری اورپرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، ان کیسیاسی رہنماؤں نے کہا ہم بانی کے علاج ومعالجے سے مطمئن ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان کی وجہ سے 3دن میڈیکل چیک اپ نہیں
ہوسکا، بانی کی صحت پر بھرپورسیاست کی گئی ہے، ان کی نیت ٹھیک ہوتی تو پہلے دن ہی مان جاتے، ان کے سارے لیڈرز آن بورڈ ہوتے تھے لیکن علیمہ خان منع کردیتی تھیں، یہ اس مسئلے کو کیش کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، ہم نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسپتال لے جاکرانجکشن لگوایا، ہمارے پاس ہزاروں قیدی ہیں، کیا باقی تمام
قیدیوں کو یہ سہولیات ملی ہوئی ہیں؟ میں تو چاہتا ہوں صحافیوں کو جیل میں ان کومیسرسہولیات دکھاؤں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس طرح کا تماشا بناکر لوگوں کو گمراہ کرنا غیر مناسب اورزیادتی ہے، سیاسی انتقام کرنا ہو تو سب سے پہلے جیل مینول تبدیل ہوتے ہیں، بانی کو جیل میں بہت زیادہ سہولیات میسر ہیں، گزشتہ چند دنوں سے جو ہورہا ہے اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں