گل پلازہ سرچ آپریشن میں دو ڈی وی آر مل گئے، تحقیقات میں پیش رفت
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۳ جنوری ۲۰۲۶
شیئر کریں
کراچی (جرات رپورٹ) آتش زدگی کا شکار ہونے والے گل پلازہ میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت کے ملبے سے سرچنگ کے دوران میں دو ڈی وی آر مل گئے ہیں۔ برآمد ڈی وی آرز کو تحقیقات کےلیےمحفوظ کر لیا گیا ہے۔ تحقیقاتی حکام کی جانب سےڈی وی آرمیں محفوظ فوٹیج سے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیاجائےگا۔ آگ کی ابتدا کہاں سےہوئی، فوٹیج سےمعلوم کیا جا سکےگا۔ ریکارڈنگ کےذریعےآخری بارعمارت میں داخل اورخارج ہونےوالےافراد کی نشاندہی بھی ممکن ہو سکے گی،موقع پر موجود حکام نے نمائندہ جرات سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیکنکل اور فارنزک ماہرین ڈی وی ار کی جانچ کریں گے۔


