ضلع ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کا علاقہ منظم جرائم کے مرکز میں تبدیل
شیئر کریں
تھانے کی حدود میں چھالیہ اسمگلنگ، منشیات و زہریلے ماوا گٹکا فروشی اور جوا سٹہ دھڑلے سیجاری
ایس ایچ او نے علاقے کوہفتہ وصولی کیلئے کانسٹیبل ممتاز اور انٹیلی جنس اہلکار شہباز کے حوالے کردیا
(رپوٹ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ تھانہ اقبال مارکیٹ کا علاقہ منظم جرائم کے مرکز میں تبدیل، تھانے کی حدود میں چھالیہ اسمگلنگ، منشیات و ماوا گٹکا فروشی اور جواء سٹے کے اڈے قائم، ایس ایچ او نے علاقے کو کانسٹیبل ممتاز اور انٹیلی جنس اہلکار شہباز کے حوالے کردیا جرائم کی مد میں ہفتہ وصولی کے لیے۔ باوثوق علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں چھالیہ اسمگلنگ، منشیات و زہریلے ماوا، گٹکا فروشی اور جوئے سٹے کا کام ہے بڑے پیمانے پر جاری ہے، تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں تمام کیبنوں کو ایس ایچ او شہباز یوسف کی جانب سے اجازت نامہ فراہم کر دیا گیا ہے، انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق فی کیبن 35 سے 40 ہزار فکس جبکہ دکانوں اور کیبنوں سے ایڈوانس اور ٹائم پر ہفتہ وصولی کے لئے پی سی ممتاز کو ایس ایچ او نے تھانہ اقبال مارکیٹ میں رکھ لیا ہے، بتاتے چلیں پی سی ممتاز کے حوالے سے کہ کچھ ماہ قبل ایس ایس پی ویسٹ نے مومن آباد تھانے سے اسے معطل کیا تھا غیرقانونی کاموں کی سرپرستی اور ان میں ملوث ہونے پر، بعد ازاں ایس ایس پی ویسٹ نے ہی کچھ روز قبل پی سی ممتاز کو دوبارہ بحال کر کے تھانہ اقبال مارکیٹ تعینات کردیا، بحال ہونے کے بعد پی سی ممتاز تھانہ اقبال مارکیٹ میں غیرقانونی کاموں کی مد میں لاکھوں روپے ہفتہ وصول کر رہا ہے، اسکے علاوہ انٹیلیجنس اہلکار تھانہ اقبال مارکیٹ پی سی شہباز اور پرائیویٹ بیٹر مبارک ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف کے نام پر ایرانی ڈیزل، پیٹرول، اسمگل چھالیہ، گٹکا ماوا اور منشیات فروشوں سے ہفتہ لاکھوں روپے بٹورنے میں سرگرم ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ عرصہ دراز سے منصور نگر کٹ ہوٹل والی گلی میں محلہ کمیٹی کا ذمہ دار کاشف مقامی پولیس اور پرائیویٹ بیٹر کی سرپرستی میں کھلے عام گٹکا ماوا کا کاروبار چلا رہا جبکہ کیفے تسکین کے سامنے انٹیلیجنس اہلکار کی سرپرستی میں ماوا گٹکا کے کیبن آباد ہیں اور فٹبال چورنگی کے سامنے کیبن پر تھانہ اقبال مارکیٹ منشی کا سگا بھائی ثاقب کو بھی گٹکا ماوا فروخت کی اجازت مل گئی ہے، منصور نگر کا مشہور گٹکا ماوا ڈیلر احسان اور ذیشان جو پہلے بھی کئی مقدمات میں نامزد ہیں پرائیویٹ بیٹر مبارک کی سرپرستی میں دھڑلے سے ماوا گٹکا کا کاروبار چلانے میں سرگرم ہیں، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف کو علاقہ اقبال مارکیٹ میں ان سنگین جرائم کی مکمل اطلاعات ہیں پر کارروائی کے بجائے اپنے بیٹروں کے ذریعے ہفتہ وصولی میں مگن ہیں، علاقہ مکین اقبال مارکیٹ کا کہنا ہے کہ تھانہ اقبال مارکیٹ پرائیویٹ بیٹر مبارک، پی سی ممتاز، انٹیلیجنس اہلکار شہباز اور تھانہ منشی کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور علاقے کو جرائم سے پاک کیا جائے۔


