میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے ملاقات تک مذاکرات نہیں ہوں گے، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف

عمران خان سے ملاقات تک مذاکرات نہیں ہوں گے، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

اب تک کہیں سے اشارہ نہیں ملا ، بانی پی ٹی آئی سے ہم ملے گے ان سے مکالمہ ہو گا،ہدایت لیں گے پھر ان سے بات ہوسکتی ہے،سلمان اکرم راجا کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار
سندھ حکومت احسان نہیں کر رہی، سہیل آفریدی کو پروٹوکول دینا آئینی حق ،رانا ثنا 5 بڑوں والی بات کی وضاحت کریں، یہ نہیں ہوسکتا 5 بڑے عمران خان کے بغیر بیٹھ جائیں اور مذاکرات کریں،میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اب تک کہیں سے کوئی اشارہ نہیں ملا۔بانی سے ملاقات تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سلمان اکرم راجا کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار۔رانا ثنا 5 بڑوں والی بات کی وضاحت کریں، یہ نہیں ہوسکتا 5 بڑے عمران خان کے بغیر بیٹھ جائیں اور مذاکرات کریں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمارے اوپر احسان نہیں کر رہی، سہیل آفریدی کو پروٹوکول دینا آئینی حق ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی سے ہم ملے گے ان سے مکالمہ ہو گا،ہدایت لیں گے پھر ان سے بات ہوسکتی ہے،یہ نہیں ہو سکتا کے آپ بانی کو بند کر دیں اور کہیں کہ مذکرات کر لو،خان سے ملاقات کے بغیر ہر بات چہ مگوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں