میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا پیغام سندھ کے شہر شہر لے جایا جائے گا،حلیم عادل شیخ

عمران خان کا پیغام سندھ کے شہر شہر لے جایا جائے گا،حلیم عادل شیخ

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 9 سے 11 جنوری تک سندھ کا تاریخی دورہ کریں گے،پی ٹی آئی
آٹھ فروری یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیٔرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا واضح اور دوٹوک پیغام قوم تک پہنچانے کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سونپی ہے، اسی سلسلے میں وہ 9 سے 11 جنوری 2026 تک سندھ کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی ایک صوبے یا شہر کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے اور عمران خان کا پیغام سندھ کے شہر شہر لے جایا جائے گا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ سندھ پوری تنظیم سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دیا گیا ہے۔ 9 جنوری کو وہ اسلام آباد سے روانہ ہو کر گیارہ بجے کراچی ایٔرپورٹ پہنچیں گے جہاں سندھ کی عوام اور پارٹی کارکنان ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ کپتان کے نمائندے کو ریلی کی صورت میں انصاف ہاؤس لایا جائے گا، جہاں دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک پارٹی رہنماؤں اور مختلف وفود سے ملاقاتیں ہوں گی۔ بعد ازاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر تاجروں سے ملاقات، ساڑھے چار بجے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس، پھر ضلع ساؤتھ، کورنگی اور ملیر میں اسٹریٹ موومنٹس اور اسیران سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 10 جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کراچی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ دورانِ سفر جامشورو کے مقام پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔ کوٹری میں اسٹریٹ موومنٹ، حیدرآباد ہائی کورٹ بار اور حیدرآباد پریس کلب میں خطاب، دانشوروں، صحافیوں اور کاشتکاروں سے ملاقاتیں، انصاف ہاؤس حیدرآباد میں پارٹی اجلاس اور آئی ایس ایف کنونشن میں شرکت کے بعد حیدرآباد میں عوامی اسٹریٹ موومنٹس منعقد کی جائیں گی۔ اسی روز سندھ کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا جس کے بعد کراچی واپسی عمل میں آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں