شہباز سرکار میں معیشت زمین بوس، ملکی معیشت سے761 ارب روپے اڑن چھو
شیئر کریں
شہباز حکومت دور میں پاکستان کی معیشت کا بھرکس نکل گیا،ملکی معیشت کے حجم میں 761 ارب روپے کی انتہائی تشویشناک کمی ریکارڈ ،پہلی معیشت کے حجم کا تخمینہ 114۔69 کھرب روپے لگایا گیا تھا
گزشتہ مالی سال معیشت کا حجم 113۔93 کھرب روپے رہا،امریکی ڈالرمیں ملکی معیشت کامجموعی حجم 407۔9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،ادارہ شماریات نے سال 25-2024 کے معاشی اعداد و شمار جاری
شہباز حکومت کے دور میں پاکستان کی معیشت کا بھرکس نکل گیا، ملکی معیشت کے حجم میں 761 ارب روپے کی انتہائی تشویشناک کمی ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمار جاری کردئیے گئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 761 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال معیشت کا حجم 113۔93 کھرب روپے رہا،پہلی معیشت کے حجم کا تخمینہ 114۔69 کھرب روپے لگایا گیا تھا، امریکی ڈالرمیں ملکی معیشت کامجموعی حجم 407۔9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اکتوبر میں ملکی معیشت کا تخمینہ 407۔2 ارب ڈالرزتھا۔دستاویز کے مطابق گزشتہ سال مقامی کرنسی میں فی کس آمدن بڑھ کر 5 لاکھ 6 ہزار736 روپے ہوگئی، اس سے پہلے سالانہ فی کس آمدن کا تخمینہ 5 لاکھ 6 ہزار 188 روپے تھا،امریکی ڈالر میں فی کس آمدن 1824 سے کم ہوکر 1814 ڈالر رہی،2023 کی مردم شماری کے بعد فی کس آمدن کے اعدادوشمار میں نظرثانی ہوگی،آبادی کے نئے تخمینوں پر گزشتہ 10 سال میں فی کس آمدن کا ڈیٹا دوبارہ مرتب ہوگا۔


